(ایجنسیز)
بچوں کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم سیو دی چلڈرن کا کہنا ہے کہ مردہ بچہ پیدا ہونے اور پیدائش کے دن میں فوت ہو جانے والے بچوں کی تعداد کے حوالے سے پاکستان سرِ فہرست ہے۔
سیو دی چلڈرن نہ یہ بات منگل کو اپنی تازہ رپورٹ میں کہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ایک ہزار بچوں میں سے 40.7 بچوں کی مردہ پیدائش ہوتی ہے یا وہ پیدا ہونے کے دن ہی فوت ہو جاتے
ہیں۔
یہ اموات دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہیں۔
بچوں کی شرحِ اموات
مردہ پیدا ہونے والے یا پیدائش کے دن مرنے والے بچوں کی تعداد فی ہزار بچہ
پاکستان: 40.7
نائجیریا: 32.7
سیئرا لیون: 30.8
صومالیہ: 29.7
گنی بساؤ: 29.4
افغانستان: 29.0
بنگلہ دیش: 28.9
کانگو: 28.3
لیسوتھو: 27.5
انگولا: 27.4